وزیراعظم کی ہدایت، مسجدوں کے امام بھی احساس پروگرام میں شامل کیے جائیں، مدرسوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں،

لاہور(پی این آئی)وزیر اعظم کی ہدایت، مسجدوں کے امام بھی احساس پروگرام میں شامل کیے جائیں، مدرسوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک بھر کے عملہ مساجد خطیب، موذنین ، خدام کو میرٹ کی بنیاد پر فوری طور پر’’احساس پروگرام‘‘ میں شامل کرنے ،ملک بھر کے دینی مدارس کو

درپیش مالی بحران سے نکالنے کے لئے مفت قرضوں(سود فری) کی فراہمی کا حکم دے دیا، وزیر اعظم نے ملک میں سود سے پاک معیشت کے معاملات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے 4وفاقی سیکرٹریز کو ایک ماہ میں رپورٹ فراہم کرنے کا بھی حکم دے دیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں تعینات جواد پال، (ایڈیشنل سیکرٹری ون) کی جانب سے وفاقی سیکرٹریزمذہبی امور، داخلہ،خزانہ، اطلاعات ، ایجوکیشن اینڈ پرورفیشنل ٹریننگ ، پاور ڈویژن، پٹرولیم، غربت مٹائو اینڈ سوشل سیفٹی کے ساتھ ساتھ پنجاب سندھ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ جاری کیا گیا ، اس مراسلہ میں وفاقی اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جید علما و مشائخ سے طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈیوٹی تفویض کرنے اور تعمیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور وفاقی سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دینی مدارس کو کورونا وائرس کے سبب ہونے والے نقصان کا جائزہ لے کر وفاقی حکومت کی جانب سے سود فری قرضوں کی فراہمی کیلئے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں، مراسلے میں وفاقی سیکرٹری غربت مٹائو اینڈ سوشل سیفٹی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے احساس پروگرام میں عملہ مساجد کو میرٹ کی بنیاد پر فوری طور پر’’احساس پروگرام‘‘ میں شامل کرنے کے اقدامات کریں، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو حکم دیا گیا ہے کہ علما مشائخ کی جانب سے معیشت کو سود سے پاک کرنے کی جو تجاویز دی گئی ہیں، ان پر غور کر کے اس حوالے سے مزید پیش رفت پربھی ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کی جائے ۔چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی گئی وہ زائرین اور تبلیغی اجتماع سے وابستہ زائرین کے لئے رحیم یار خان اور بہاولپور میں موجود قرنطینہ مراکز میں ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں