حلیم عادل شیخ اور ان کے بھائی نے گڈاپ میں ڈھائی ارب کی سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ صوبائی وزیر تیمور تالپور کا دعویٰ

کراچی(پی این آئی)حلیم عادل شیخ اور ان کے بھائی نے گڈاپ میں ڈھائی ارب کی سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ صوبائی وزیر تیمور تالپور کا دعویٰ۔سندھ کے وزیر نواب تیمور تالپور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اور ان کے بھائی سرکاری زمین پر قبضہ میں ملوث ہیں۔

موصوف نےکراچی میں گڈاپ کے علاقے میں ڈھائی ارب روپے کی 253 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نیب کی تحقیقات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کوئی انکوائری نہیں، تاہم مخالفین اس طرح کی خبریں بنانے میں لگے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی انکوائری اینٹی کرپشن میں ضرور شروع ہو چکی ہے، اینٹی کرپشن ایسٹ زون 3 نے ان کے خلاف کئی شواہد جمع کر لئے ہیں۔ انہیں نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔نواب تیمور تالپور نے کہا کہ ہم نہ کہتے تھے کہ چور مچائے شور، حلیم عادل شیخ اور انکے بھائی سرکاری زمین پر قبضہ میں ملوث نکلے ہیں۔ سرکاری زمین کے فارم ہاؤس بناکر کمرشل نرخوں پر فروخت میں ملوث ہیں۔ انہوں نےغیر قانونی تعمیرات کیں، پریس کانفرنسوں میں شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے والا بھائی سمیت چور ہے، قانون حرکت میں آ چکا ہے اور اپنا راستہ خود بنائے گا، اب ان کی چیخوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close