دو ماہ کے بعد لاہور کےسروسز ہسپتال کی او پی ڈی کھول دی گئی، مریضوں کا رش لگ گیا

لاہور (پی این آئی)دو ماہ کے بعد لاہور کےسروسز ہسپتال کی او پی ڈی کھول دی گئی، مریضوں کا رش لگ گیا،کورونا وائرس کے باعث 2 ماہ سے بند لاہور کے سروسز اسپتال کی آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کھل گئی۔سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سمز) کے پرنسپل پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ تقریباً

دو ماہ بعد او پی ڈی کھلنے سے مریضوں کا غیر معمولی رش ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماسک ،گلوز ،حفاظتی کٹس پہن کر مریضوں کامعائنہ کیاجارہا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی پرائیویٹ کلینکس اور اسپتالوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔پرائیویٹ کلینکس اور اسپتال کھولنے کا اعلامیہ ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ کلینکس اور اسپتال پر کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق حفاظتی گائیڈ لائنز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردی گئیں تھیں۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close