پمز کی لیڈی ڈاکٹر کورونا پازیٹو ہو گئیں، پہلے بتا دیا تھا کہ وارڈ سیل کر دیں لیکن کسی نے نہ سنی

اسلام آباد(پی این آئی)پمز کی لیڈی ڈاکٹر کورونا پازیٹو ہو گئیں، پہلے بتا دیا تھا کہ وارڈ سیل کر دیں لیکن کسی نے نہ سنی،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کی ڈاکٹر ثروت نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے خود میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ڈاکٹر ثروت نے

اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں پمز میں ڈاکٹر ہوں، تین دن پہلے ایک ساتھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد مجھ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ڈاکٹر ثروت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج صبح میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، میں نے خود کو ایک چھوٹے سے کمرے میں قرنطینہ کر لیا ہے۔انہوں نے ویڈیو بیان میں مزید کہا ہے کہ ایک ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر درخواست کی گئی تھی کہ ایم سی ایچ وارڈ کو سیل کر دیں مگر ایسا نہیں کیا گیا۔بعد ازاں پمز اسپتال کےایم سی ایچ وارڈ کی ڈاکٹر ثروت نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، آج صبح اجلاس ہوا تھا جس کے بعد انہیں الگ کمرہ مل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close