ریلوے 10 مئی سے محدود آپریشن شروع کر ے گا، 15 ٹرینیں چلائی جائیں گی، 50 فیصد بکنگ آن لائن ہو گی

اسلام آباد(پی این آئی)ریلوے 10 مئی سے محدود آپریشن شروع کر ے گا، 15 ٹرینیں چلائی جائیں گی، 50 فیصد بکنگ آن لائن ہو گی،وزارت ریلوے نے 10 مئی سے ملک بھر میں محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزارتِ ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 15 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔سفر کے دوران مسافروں میں مناسب فاصلہ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے، ریل میں سفر کے دوران مسافر اپنا ٹکٹ سامنے رکھیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹکٹ چیکنگ کے دوران عملہ اور مسافر ایک دوسرے کو چھونے سے گریز کریں گے، ریل کے ٹکٹوں کی 50 فی صد بکنگ آن لائن ہو گی۔وزارتِ ریلوے کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خیبر میل، عوام ایکسپریس، تیز گام، اسلام آباد ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں چلیں گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزارتِ ریلوے نے 22 مارچ کو کچھ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کی تھی بعد میں تمام ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close