پشاور (پی این آئی)پشاور میں افطاری کے تنازعے پر بہن بھائی سگے بھائی کے ہاتھوں قتل، علاقے میں کہرام ، پشاور شہر کے علاقے صادق آباد میں گذشتہ روز انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں بھائی نے افطاری کے وقت شربت میں کم چینی ڈالنے کا بحث مباحثہ تنازعے میں تبدیل ہوا اور پھر خون خرابے تک جا پہنچا
جس کے دوران پر ایک بھائی نے اپنے سگے بھائی اور بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا، یہ واقعہ تھانہ متھرا کے علاقے میں پیش آیا جہاںایک امداد کے گھر میں افطار ی کی جارہی تھی،بھائی محمد اسحاق نے شربت میں کم چینی کی شکایت کی اور بہن نادیہ کو سخت ڈانٹ دیا، اس پر دوسرا بھائی حسین درمیان میں بول پڑا اور بہن کا دفاع کیا، پھر بات بڑہتی گئی اور زبانی تلخی سے معاملہ ہاتھا پائی اور بندوق تک جا پہنچا، محمد اسحاق نے اپنی بہن نادیہ اور بھائی حسین پر ڈائریکٹ فائر کر کے شدید زخمی کر دیا، انہیں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن دونوں جاں بحق ہو گئے، ملزم سحاق موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقتولین کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مقتولہ نادیہ اور بھائی حسین کے جنازے گھر سے اٹھے تو علاقے می کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی، ایک معمولی سے بات نے ایک گھر کو اس قدر دکھی کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی قاتل کو گرفتار کر لیں گے۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں