لاہور(پی این آئی)ہوٹلوں میں قرنطینہ مسافروں کو غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کے معاملے کا نوٹس ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہوٹلوں میں قرنطینہ مسافروں کو غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمشنر لاہور ڈویژن اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ
طلب کرکے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کی شکایات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے ذمے داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ہوٹلوں میں قرنطینہ مسافروں کو معیاری اور مناسب نرخ پر کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مہنگے داموں غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔بیرون ممالک سے آکر ہوٹلوں میں قرنطینہ ہونے والے مسافروں نے سحری اور افطاری میں غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانا ملنے کی شکایت کی تھی۔.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں