کورونا نے چینی آٹا سکینڈل کے تحقیاتی کمیشن میں شامل افسر کو شکار کر لیا، تحقیقات تعطل کا شکار

اسلام آباد(پی این آئی):کورونا نے چینی آٹا سکینڈل کے تحقیاتی کمیشن میں شامل افسر کو شکار کر لیا، تحقیقات تعطل کا شکار ،آٹا چینی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن میں شامل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کے افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے اپنے افسر کے وائرس میں مبتلا

ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس سے کام میں کوئی تعطل نہیں آئے گا اور آٹا چینی اسکینڈل پر کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انکوائری کمیشن کو 25 اپریل کو فرانزک رپورٹ وزیراعظم کو جمع کرانی تھی تاہم کمیشن کی درخواست پر اسے مزید 2 ہفتوں کی مہلت مل گئی ہے اور اب 9 مئی کو یہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close