سی ایس ایس کی خالی 188 نشتیں پر کرنے کے لیے وزیر اعظم نے خصوصی امتحان کی اجازت دے دی، کس صوبے کو کتنی ملیں گی؟

اسلام آباد (پی این آئی)سی ایس ایس کی خالی 188 نشتیں پر کرنے کے لیے وزیر اعظم نے خصوصی امتحان کی اجازت دے دی، کس صوبے کو کتنی ملیں گی؟وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کی 188 خالی نشستوں کے لیے خصوصی امتحانات کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سی ایس ایس کے امتحانات سال میں ایک بار ہوتے ہیں اور ان میں خالی رہ جانے والی صوبوں کی مختص نشستیں برقرار رہتی ہیں اور اگلے سال کے امیدواروں کے لیے وہ موجود ہوتی ہیں۔ارباب شہزاد نے بتایا کہ اس وقت سی ایس ایس کی کل 188 نشتیں خالی پڑی ہیں جن میں سے 49 بلوچستان کی، سندھ کی 41، خیبر پختونخوا کی 22 اور گگلت بلتستان اور سابقہ فاٹا کی 16 نشستیں خالی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اقلیتوں سمیت دیگر نشستیں ملا کر کُل 188 خالی نشستیں ہیں جن کے لیے خصوصی طور پر امتحانات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان علاقوں میں ترقی لائی جاسکے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ساتھ اس حوالے سے معاملات طے ہوگئے ہیں اور اگر حالات ٹھیک رہے تو رواں سال نومبر ، دسمبر میں یہ امتحانات منعقد کرائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close