تم وزیراعظم بن جائو ، شہباز شریف کو یہ پیشکش کس بڑی شخصیت نے کی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی؟مدتوں بعد بڑا انکشاف

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ میں ڈیل کے تحت گیا تھا اورنہ ہی ڈیل کےتحت واپس آیا ہوں،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دعویٰ کیا کہ 1993 میں غلام اسحاق نے مجھے بلایا اورکہا کہ تم وزیراعظم بن جاوَ،میں نے صاف جواب دیا کہ یہ ممکن نہیں ہے اور کی

جانے والی پیشکش رد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں بھائی کو نہیں بلکہ بھائی کے علاج کو چھوڑ کر واپس آیا ہوں،شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں 18 ویں ترمیم میں حمایت پر نیب مقدمات ختم کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی ہے۔ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ 2017 میں نوازشریف کو پانامہ کے بجائے اقامہ پر نااہل کیا۔میاں شہبازشریف نے کہا کہ چوردروازے سے اقتدار میں آناچاہتا تو میرے پاس بہت سارےمواقع تھے، سبسڈی صرف عثمان بزدار نے دی لیکن حکومت سندھ نے نہیں دی، اگر18 ویں ترمیم میں کہیں ابہام ہے توتمام پارٹیوں کومل کردیکھنا ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close