کورونا وائرس کی وجہ سے بحران ،وزیراعظم نے مشکل وقت میں اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قرضوں کا منجمد ہونا ترقی پذیر ممالک کومعاونت فراہم کرےگا، ترقی پذیرممالک کومل کراقدامات اٹھاناہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا ایتھوپین ہم منصب ابی احمد سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے قرضوں سےریلیف پلان پرمل

کر کام کرنے پراتفاق کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اوردیگر سٹیک ہولڈرزسےمل کر کام کریں گے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے ایتھوپین ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ، وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات اورباہمی تجارت بڑھانےپر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قرضوں کامنجمدہوناترقی پذیرممالک کومعاونت فراہم کرےگا، ترقی پذیرممالک کومل کراقدامات اٹھاناہوں گے، ہم نےلوگوں کی زندگیاں بچانی ہیں، غربت سےنیچےزندگی گزارنےوالوں کی مددکرنی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close