تمام مریض صحتیاب ہو گئے گھروں کو لوٹ گئے،پاکستان کا وہ ضلع جو کورونا فری قرار دے دیا گیا ، اچھی خبریں آگئیں

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کا ضلع لکی مروت کورونا فری قرار دے دیا گیا ، تمام مریض صحتیاب ہو گئےگھروں کو لوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر ہدایت اللہ کے مطابق 44 افراد کے سیمپلز کو ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد کی لیب میں بھیجا گیا ، جس کے نتائج کے مطابق تمام رپورٹ منفی آئی

ہیں ڈاکٹر ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ تمام مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ،ا ب لکی مروت میں کورونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں ہے۔اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنےوا لے افراد کی تعداد 8 ہے جبکہ مجموعی طور پر 180 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں موذی وبا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار 164 ہو گئی ہے۔جبکہ 462 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 14 ہزار 109 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔جبکہ 5 ہزار 593 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افرادانتقال کر گئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 524، سندھ میں 7 ہزار 465، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 129 ہے۔ بلوچستان میں 1 ہزار 218 ، گلگت بلتستان میں 364 اسلام آباد میں 393 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 71 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔دوسری جانب عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب، وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں مزید 644، برطانیہ میں 315، ایکواڈور میں 193، اٹلی میں 174، اسپین میں 164، کینیڈا میں 109، میکسیکو میں 89، بیلجیئم میں 79، ہالینڈ میں 69، بھارت میں 68، ترکی میں 61 اور روس میں 53 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں