لاہور (پی این آئی ) کورونا کے علاج کیلئے ویکسین لانے میں ناکام ہوئی تو دنیا کو اس کے ساتھ ہی رہنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیابھرمیں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث روزمرہ کی زندگی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، دنیا اس انتظار میں ہے کہ جاری تحقیق سے جلد سے جلد ویکسین تیار کی
جائے ، تاہم اس کا دوسرا پہلو دیکھا جائے تو ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے علاج کیلئے ویکیسن بنانے میں ناکام ہو گئے تو دنیا کو اس کے ساتھ ہی رہنا ہوتا، تاہم لوگ سیکھ لیں گے کہ کورونا کے ساتھ کی زندگی کیسے گزارنی ہیں ، ماہرین کا کہنا تھا کہ پہلی بھی کئی بیماری کو ساتھ ایسا ہو چکا ہے۔ویکسین دریافت نہ بھی تو لوگ اس کے ساتھ جینا سیکھ لیتے ہیں۔دوسری جانب عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب، وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں مزید 644، برطانیہ میں 315، ایکواڈور میں 193، اٹلی میں 174، اسپین میں 164، کینیڈا میں 109، میکسیکو میں 89، بیلجیئم میں 79، ہالینڈ میں 69، بھارت میں 68، ترکی میں 61 اور روس میں 53 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2370 اموات اور 58283 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک ساڑھے 11 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا کے 212 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، عالمی سطح پر مہلک وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ 39654 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 47033 اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے اموات امریکہ میں ریکارڈ کی گئیں جہاں مہلک وباء نے مزید 644 زندگیوں کو نگل لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں