تحریک انصاف میں ایک اور طاقتور گروپ وجود میں آگیا، شیخ رشید بھی شامل۔۔۔وزیراعظم عمران خان پر کس کو ہٹانے کیلئے دبائو ڈالا جارہاہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ایک اور گروپ بن چکا ہے، یہ گروپ عمران خان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو عہدے سے ہٹایا جائے، اس گروپ میں پرویز خٹک، فواد چودھری، غلام سرور،مراد سعید اور شیخ رشید شامل ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے

پروگرام میں بتایاکہ ریاست کی موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت اور صوبے کا اس بات پر جھگڑا ہے کہ 18ترمیم میں ترمیم سے کس کے پاس کیا اختیار ہوگا۔اسی طرح تحریک انصاف میں ایک اور گروپ بن چکا ہے، یہ گروپ عمران خان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو عہدے سے ہٹایا جائے، اس گروپ میں پرویز خٹک، فواد چودھری، غلام سرور،مراد سعید اور شیخ رشید شامل ہیں۔یہ گروپ اگر چاہے تو تردید بھی کرسکتا ہے۔ بہت سے وزراء کہہ رہے ہیں کہ اعظم خان ہماری جماعت تحریک انصاف میں توڑ پھوڑ کروا رہے ہیں۔اس لیے ان کو ہٹایا جائے۔ اس سے قبل سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے بھی کہا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے کے بعد وفاق میں وزراء میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، کیونکہ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہوں گی، اور مزید وزراء اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ ان وزراء کو فارغ کرکے ان کی جگہ ٹیکنوکریٹ کو فوقیت دی جائے گی۔ جس پر انحصار کیا جائے گا کہ وہ ڈرامے بازی نہیں کریں گے بلکہ اپنے محکمے چلائیں گے۔ یہ تبدیلیاں پنجاب میں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان ویراعظم کے بڑے مضبوط پرنسپل سیکرٹری تھے، لیکن اب عید کے بعد اعظم خان تبدیل ہونے جا رہے ہیں، عید کے بعد نیا پرنسپل سیکرٹری آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close