پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں نرسوں سمیت 35 سٹاف ممبر کورونا پازیٹو، شعبہ بند کر دیا گیا

پشاور(پی این آئی) لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں، نرسوں سمیت 35 سٹاف ممبر کورونا پازیٹو، شعبہ بند کر دیا گیا،پشاور (پی این آئی) پشاور شہر کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا گائنی ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف میں شامل 35 ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کا کوروناٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے جس کے بعد

ہسپتال کا گائنی ڈیپارٹمنٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق حال ہی میں کئے گئے ٹیسٹ میں گائنی ڈیپارٹمنٹ کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر، 14 ٹرینی میڈیکل فیسرز، 3 ہاوس آفیسر، دو ہیڈ نرسز،آیا اور سویپرز کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ اس لیےگائنی ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ مجبوری کے تحت کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گائنی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے تمام عملے کی سکریننگ جاری ہے۔ایسے حالات میں مریضوں کو داخل کرانا خطرناک ہوگا۔ ڈبلیو ایچ او گائیڈلائنز کے مطابق پورے گائنی ڈیپارٹمنٹ کو ڈیس انفیکٹ کیا گیا ہے۔ سینئرز اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور جونہی مناسب سمجھا گیا چند دنوں کے اندر گائنی ڈیپارٹمنٹ کو مریضوں کے لئے دوبارہ کھول دیں گے۔ ترجمان نے اس عرصے میںگائنی کے مریضوں کو دوسرے قریبی ہسپتالوں سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہئ کہ اس وقت ہم سب مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نا گزیر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close