کراچی (پی این آئی)سندھ سے ڈیڑھ لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے، وزیر اعظم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، عثمان ڈار نے اعلان کر دیا،وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر تنقید کرنے والے پہلے ٹائیگر فورس ٹرم آف ریفرنس (ٹی او آرز) پڑھ لیں۔
عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کال پر نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں، ٹائیگر فورس کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے۔عثمان ڈار نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں، سندھ حکومت نے نوجوانوں کی خدمات لینے سے انکار کر دیا ۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سندھ سے ایک ہزار وکلا بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں، وزیراعظم سندھ کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں ڈاکٹرز کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، کوشش ہے کہ اسی ہفتے میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پورے ملک میں متحرک ہوجائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں