سندھ کے ایک ہسپتال میں کورونا میں مبتلا خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، مسئلہ کیا بن گیا؟

ٹنڈوالہیار (پی این آئی)سندھ کے ایک ہسپتال میں کورونا میں مبتلا خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، مسئلہ کیا بن گیا؟ٹنڈوالہیار کے نجی اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لچھمن داس کے مطابق نجی اسپتال میں حاملہ خاتون کی چند دن قبل کورونا وائرس

کی رپورٹ مثبت آئی تھی اور اب خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک فوت ہوگیا۔اطلاع پر محکمہ صحت کی ٹیمیں نجی اسپتال پہنچ گئیں جس کے بعد خاتون کے بچے اور عملے سمیت 13 سے زائدافراد کے ٹیسٹ لیے گئے تاہم خاتون کی ڈیلیوری کے بعد نجی اسپتال کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا اور پولیس کی نفر ی تعینات کردی گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ خاتون نے کورونا کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا اور اسپتال کو بلاجواز قرنطینہ کیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خاتون یہاں آنے سے قبل حیدرآباد کے نجی اسپتال میں داخل تھی، خاتون کے اہل خانہ پہلے سول اسپتال گئے تھے جہاں انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا لہٰذا معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close