اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: سیدوشریف 60 ، مالم جبہ 37 ، بالاکوٹ 31 ، کاکول 19 ، پٹن 18 ، چراٹ 12 ، پاراچنار 10 ، میرکھانی ، کالام 08 ، دیر 04 ، چترال 03 ، پشاور (ائیرپورٹ 06 ، سٹی02) ، پنجاب: حافظ آباد 37 ، جوہرآباد 27 ، راولپنڈی (شمس آباد 25 ، چکلالہ 12) ، مری ، گوجرانوالہ 15 ، اسلام آباد (بوکرا 16 ، ائیر پورٹ 15 ، گولڑہ 14، زیروپوئینٹ 12،سید پور 11) ، گجرات 09 ، چکوال 08،سیالکوٹ (ائیر پورٹ ، سٹی 05) ، منڈی بہاولدین ، جہلم 04 ، لاہور (سٹی 01) ، نارووال 01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 22 ، مظفرآباد 17 ، کوٹلی 12 ، راولکوٹ 08 ، بلوچستان: لسبیلہ 17 ، نوکنڈی 06 ، دالبندین 04 ، کوئٹہ ( سٹی ، ائیرپورٹ02) ، گلگت بلتستان: گلگت 05 ، چلاس 04 ، بونجی ، استور 03 ، گوپیس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد45،سکرند ، دادواور حیدرآباد میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں