پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت بیروزگاری میں زیادہ اضافہ ، گیلپ سروے میں تشویشناک انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) گیلپ کی جانب سے کرائے گئے تازہ سروے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت بیروزگاری میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔گیلپ کی جانب سے 17 ممالک میں لوگوں سے آمدن میں کمی یا نوکری ختم ہونے کے حوالے سے سوالات کیے گئے ۔ پاکستان میں 84 فیصد لوگوں نے

کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کی آمدنی میں کچھ نہ کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ سروے میں شریک 10 میں سے 7 پاکستانیوں یعنی 68 فیصد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی نوکری ختم ہوگئی ہے۔گیلپ کے مطابق سروے کیے گئے 17 ممالک میں سے آمدنی میں کمی اور نوکری ختم ہونے کی شرح پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔گیلپ کے سروے میں شریک 49 فیصد لوگوں نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کام عارضی طور پر بند ہوگیا ہے۔ ۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close