لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے کے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پی ڈی ایم اے پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کنٹرول روم کے مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔انہیں بتایا گیا کہ بلوچستان اور دیگر صوبوں سے ممکنہ طور پر
آنے والے ٹڈی دل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی اور کشمور میں ٹڈی دل کے جھنڈ دکھائی دے رہے ہیں جب کہ صوبے میں 28 لاکھ ایکڑ رقبہ ٹڈی دل سے صاف کرایا جا چکا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل تحسین ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے ملازمین کی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اضافی تنخواہ پی ڈی ایم اے کے ملازمین کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔ ۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں