پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری ، دو ماہ کی پنشن قبل از وقت گھر گھر پہنچانے کا فیصلہ ، حکومت نے اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان پوسٹ کا ’’ڈاکیا‘‘ لاک ڈاؤن میں بزرگ پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری لے آیا، عید الفطر سے قبل ہی تمام پنشنرز کو2 ماہ کی پنشن پہنچا دی جائے گی، اگلے ماہ کی پنشن پیشگی ملنے پر بزرگ پنشنرز انتہائی خوش ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک میں جہاں کورونا وباء کے باعث ملک میں

لاک ڈاؤن ہے، اس صورتحال میں پاکستان پوسٹ کا ’’ڈاکیا‘‘ لاک ڈاؤن میں بزرگ پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری لے آیا۔پاکستان پوسٹ کے “ڈاکیا” نے بوڑھے پنشنرز کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے ان کی ایک ماہ کی پیشگی پنشن ریٹائرڈ ملازمین کی دہلیز پر بحفاظت پہنچانے کا کام شروع کردیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کا “ڈاکیا” دوردراز اور دشوارگزار علاقوں میں جا کر بوڑھے ملازمین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر خوشیاں پہنچا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے’’ ڈاکیا‘‘ نے3 دن میں 3 لاکھ31 ہزار197 پنشنرز کو2 ماہ کی پنشن پہنچا دی ہے۔پاکستان پوسٹ کے’’ ڈاکیا‘‘ ہفتہ اور اتوار کو بھی بزرگ پنشنرزکو پنشن پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔ پاکستان پوسٹ کے’’ ڈاکیا‘‘ کے ذریعے عید الفطر کی آمد سے قبل ہی تمام پنشنرز کو اگلے ماہ کی پنشن سمیت 2 ماہ کی پنشن مل جائے گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران پنشن ملنے پر پنشنرز نے وزیراعظم عمران خان، وزیر مواصلات مراد سعید اور پاکستان پوسٹ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے ملک میں کورونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن قائم ہے۔ جبکہ بزرگ شہریوں کو وباء سے بچانے کیلئے پبلک مقامات پر جانے سے بھی منع کیا جا رہا ہے۔ تاکہ بزرگ شہری وباء سے محفوظ رہ سکیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 13846، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 19103تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 989نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،23مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات440 ہوگئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close