وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دے دی

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کنٹرول روم کے مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ بلوچستان اور دیگر صوبوں سے ممکنہ طور پر آنے والے ٹڈی دل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی اور کشمور میں ٹڈی دل کے جھنڈ دکھائی دے رہے ہیں جب کہ صوبے میں 28 لاکھ ایکڑ رقبہ ٹڈی دل سے صاف کرایا جا چکا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل تحسین ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے ملازمین کی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اضافی تنخواہ پی ڈی ایم اے کے ملازمین کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close