کراچی(پی این آئی)پھوپھی سے پوچھیں، صوبے میں کیا ہو رہا ہے؟ بلاول 5 فیصد جائیداد غریبوں کو دیں تو حالت بدل جائے، پی ٹی ائی لیڈر پھٹ پڑا،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 5 فیصد جائیداد بیچ کر غریب کی مدد کریں گے تو بھی کام ہو جائے گا۔خرم شیر
زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا اور صوباءی حکومت صرف پریس کانفرنسز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے یوٹیلیٹی بلز اور اشیا ضروریہ پرعوام کو ریلیف دیا جبکہ وفاقی حکومت نے سندھ کو احساس پروگرام کے تحت خطیر رقم بھی دی۔خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاق کی طرف سے حفاظتی لباس کے علاوہ سینیٹائزرز، ماسک اور دیگر سامان فراہم کیا گیا۔ بلاول بھٹو 5 فیصد جائیداد بیچ کر غریب کی مدد کریں گے تو بھی کام ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک نابالغ چیئرمین نے غلط بیانی سے کام لیا اور الزام لگائے گئے کہ وفاق کوئی مدد نہیں کر رہا۔ وہ معصوم ہو کر وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھے تھے۔انہوں نے کہا کہ 12سال میں پیپلز پارٹی نے کیا کیا ؟ سندھ میں تو کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک موجود نہیں ہے جبکہ بلاول بھٹو کی پھوپی وزیر صحت ہیں ان سے پوچھیں صوبے میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ناکامی کے ذمہ دار بلاول بھٹو کے دائیں بائیں بیٹھے لوگ ہیں، ہم نے گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے چہرے پر شرمندگی دیکھی۔ بلاول بھٹو رونے جیسا چہرہ لے کر عوام سے خطاب کر رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں