کورونا سے جنگ، برطانیہ میں دو پاکستانی ڈاکٹروں کی شہادت، شاہ محمود قریشی نے تصدیق کر دی، خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے جنگ، برطانیہ میں دو پاکستانی ڈاکٹروں کی شہادت، شاہ محمود قریشی نے تصدیق کر دی، خراج تحسین پیش کیا،وزیرِ خارجہ شاہ مخدوم محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج بھی کورونا وائرس کے باعث 2 پاکستانی برٹش ڈاکٹرز کی شہادت کی خبر موصول ہوئی ہے، ڈاکٹرز پاکستان کے سفیر

بنے ہوئے ہیں، ان پر فخر کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرز مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں، انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور جانوں کے تحفظ میں توازن کی ضرورت ہے، وزیرِ اعظم عمران خان تمام صورتِ حال سے باخبر ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہ کہ ہوسکتا ہے کہ کورونا وائرس مزید 6 ماہ چلے یا ایک سال تک یہ وباء برقرار رہے ، ہمارا ملک اتنا طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا۔وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ غربت اور بھوک کے خلاف بھی لڑنا ہے ، کچھ تاجروں کی ماہِ رمضان میں پورے پورے سال کی آمدن ہوتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close