اسلام آباد (پی این آئی):کورونا از خود کیس، سپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی، سپریم کورٹ میں کورو نا ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کورو نا ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں کل ہوگی، چیف جسٹس کی کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت
کرے گا۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے ۔ زکوة اوربیت المال کی رپورٹ بھی جمع کروادی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کو ٹوٹل زکوة کا 23.71 فیصد ملتا ہے۔ زکوة عملے کے 817 افراد کی تنخواہوں پر 185.9 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں، 2019-20 میں سندھ کو 2041.1 ملین روپے زکوة فنڈ اکٹھا ہوا، جبکہ رواں برس 1200 ملین گزارا الاونس کیلئے مختص کیے گئے ہیں ۔ دینی مدارس ، ہیلتھ کیئر، سوشل ویلفیئر اور غریب بچیوں کی شادی کیلئے 203 ملین مختص ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی معاونت اور عید پیکج کیلئے 1491 ملین مختص ہیں ۔ احساس پروگرام کے تحت 20 لاکھ 97 ہزار دو سو ایک افراد میں اب تک 25 ارب 36 کروڑ 21 لاکھ انچاس ہزار روپے تقسیم ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں