کراچی سائیٹ انڈسٹریل زون میں مزید 35فیکٹریوں کو کام شروع کرنے کی اجازت مل گئی، احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی(پی این آئی)کراچی سائیٹ انڈسٹریل زون میں مزید 35 فیکٹریوں کو کام شروع کرنے کی اجازت مل گئی، احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت،محکمۂ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مزید 35 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دے دی۔لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 288

فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق سائٹ انڈسٹریل زون کی 35 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دے دی گئی ہے، ان میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹ فیکٹریز کے علاوہ شوگر ملز بھی شامل ہیں۔7 صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس کھولنے کی اجازت مانگی تھی،فیکٹریز کو برآمدی آرڈرز پورے کرنے کے لیے یونٹ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی۔دو ہفتے قبل سندھ حکومت نے 82 فیکٹریوں کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔

close