دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں، دفتر خارجہ نے بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی):دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں، دفتر خارجہ نے بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا، حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ نام نہاد لانچنگ پیڈز قائم کرنے اور دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں

کہا گیا ہے کہ پاکستان پر نام نہاد لانچنگ پیڈز قائم کرنے اور دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں، یہ الزامات پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا کا حصہ ہیں، پاکستان ایسے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے اور پاکستان پر الزامات لگا کر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، وہ ان الزامات کی آڑ میں فالس فلیگ آپریشن اور ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، بھارتی جھوٹ بے نقاب کرنے کے لیے پاکستان نے صحافیوں انسانی حقوق کی تنظیموں اور آزاد مبصرین کو ایل او سی کا دورہ بھی کرایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close