کورونا وائرس کی روک تھام میں بڑی کامیابی ،پاک فوج نے حیران کن ٹیکنالوجی تیار کر لی

اسلام آباد(پی این آئی) کرنسی نوٹوں سے کوروناو ائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان فوج میدان میں آ گئی ہے جس کے بعد پاک فوج کے الیکٹریکل اور مکینیکل انجینئرنگ کور نے کرنسی نوٹوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کی مشین تیار کرلی ہے۔مشین کے بارے میں بتاتے ہوئے کور کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ یہ مشین تین

طریقوں سے کرنسی نوٹ کو ڈس انفیکٹ کرسکتی ہے، پہلا طریقہ ہے یو وی لائٹ کا، دوسرا ڈس انفیکٹنٹ سپرے اور تیسرا ہیٹ ریز ۔اس کا استعمال بینکوں میں ہو سکتا ہے جہاں کرنسی نوٹوں کی ایک بڑی تعداد کو ایکسچینج کیا جاتا ہے۔ کور کے رکن کا مزید کہنا تھا کہ اس مشین کے استعمال سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔ حکومتی سرپرستی میں اس کی زیادہ تعداد کو تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کےبعد اسے ان مقامات پر نصب کر دیا جائے جہاں لوگوں کی کیش ٹرانزیکشنز کی تعداد زیادہ ہے، تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس نے اس وقت ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہرگزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میںاضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مریضوں کی تعداد 18117 ہو گئی ہے۔ جبکہ 32 مزید ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہو گئے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 799 جبکہ بلوچستان میں 1 ہزار 136 کسیز سامنے آ چکے ہیں ، اسلام آباد میں 365 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔پنجاب میں متاثر ہونے والے افراد 6 ہزار 340، گلگت بلتستان 340، آزاد کشمیر میں تعداد 66 ہے۔ دوسری جانب 4 ہزار 715 افراد کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close