قومی ائیر لائن نے پاکستان سے امریکا براہِ راست پہلی پرواز کی تاریخ کا اعلان کر دیا، شاندار تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، پی آئی اے کی پہلی پرواز7 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہو گی۔ ذرائع کے مطا بق پی آئی اے نے امریکہ کے لئے براہ راست پروازوں کی پلاننگ شروع کر دی گئی ہے اور پہلی پرواز 7 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہو گی،پی آئی اے کا بو

ئنگ 777 امریکہ کے لیے خالی طیارہ روانہ ہو گا اورواشنگٹن سے 300 سے زائد ہم وطنوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گا۔امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو ریلیف پروازیں آپریٹ کر نے کی اجازت دی ہوئی ہے، پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں آپریٹ کرے گا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے امریکی حکام سے کچھ روز قبل رابطہ کیا تھا اور امریکامیں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے اجازت طلب کی تھی۔سی ای اوایئرمارشل ارشدملک نے امریکی سفیراورامریکی محکمہ خارجہ کوخط لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے خصوصی پروازوں سے امریکی شہریوں کو نیویارک پہنچائے گی اور امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کولے کرواپس وطن آئے گی۔خط میں کہا گیا کہ چندماہ قبل امریکاکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی نے پی آئی اے کاآڈٹ کیا اور ٹی ایس اے نے پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران اپنے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اوردیگراقدامات کوتسلی بخش قراردیا، اس لیے پی آئی اے کو امریکا کے لیے براہ راست ریلیف پروازوں کی اجازت دی جائے۔ اس خط کے بعد پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی گئی تھی۔یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپوٹیشن کی جانب سے دی جانے والی اجازت کے بعد اب قومی ائیرلائن امریکا کیلئے ایک ماہ کے عرصے کے دوران 12 خصوصی پروازیں چلائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پی آئی اے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گی۔ ریلیف پروازوں کے لیے بوئنگ777طیارے استعمال ہوں گے ، پروازوں سے بڑی تعدادمیں امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوگی۔خیال رہے عالمی پروازوں کی بندش کے باعث دنیا بھر میں ذرائے نقل حمل التوا کا شکار ہیں تاہم پی آئی اے ریلیف پروازوں کے ذریعے ہم وطنوں کو وطن واپس پہنچانے کیلئے مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close