نواز شریف کی نااہلیت اور شریف خاندان پر مقدمات ختم کرنے کے بدلے ن لیگ نے پی ٹی آئی حکومت کو کیا پیشکش کر دی؟تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان18ویں ترمیم پر بات چل رہی ہے، (ن) لیگ نے مشروط حمایت کی پیشکش کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف

کی نااہلیت اور شریف خاندان پر مقدمات ختم کرنے کی شرط رکھی گئی ہے، حمایت کے بدلے ن لیگ نے نیب قانون میں تبدیلی بھی مانگی ہے۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین علی بابا چالیس چور گینگ کا حصہ تھے، یہ گروپ اپنی جگہ ہے لیکن ملبہ صرف جہانگیر ترین پر گرا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر سے 18ویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ فردوس عاشق اعوان تھوڑا صبر کریں تو ایڈجسٹ ہوجائیں گی۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان سمجھ نہیں آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اشرافیہ نے لاک ڈاؤن کرایا، عمران خان سے مل کر پوچھوں گا کہ کس کو اشرافیہ کہہ رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close