اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی چار مئی کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا اس سلسلے میں رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ہفتہ کو نوٹیفکیشن کے مطابق تمام چیئرپرسن ، آفیسرز ، مستقل و پرائیویٹ ملازمین ، پیر کو اپنی حاضری یقینی بنائیں ،اس دوران
اکیڈیمک اور ریسرچ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق آفس ورک کے لیے یونیورسٹی کے اوقات پیر سے جمعرات صبح دس بجے سے تین بجے تک ہونگے، جمعے کے روز یونیورسٹی صبح نو بجے سے دن بارہ بجے تک کھلی رہے گی ، آفس ورک کے دوران کویڈ 19 کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں