لاہور(پی این آئی)عثمان بزدار چھا گیا ،پنجاب حکومت کا یومیہ 6 ہزار کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان،پنجاب حکومت نے کل سے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے 6 ہزار ٹیسٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس کی
کمی نہیں، 6 اضلاع میں اسمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 3 مئی سے 6 اضلاع میں کورونا کی اسمارٹ ٹیسٹنگ شروع کررہے ہیں، ٹیسٹنگ کی یہ صلاحیت 6 ہزار یومیہ تک لے جائیں گے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کاروبار اور مارکیٹیں مرحلہ وار کھولنے کی سفارش کردی ہے، حکومت معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنا چاہتی ہے، کنسٹرکشن کی صنعت کے بعد دیگر صنعتیں بھی کھولنے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عام آدمی تک پہنچانے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی جبکہ ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال میں مریضوں کو سہولتوں کی عدم فراہمی پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں