10 مئی سے دکانیں کھولیں گے ورنہ جیل بھرو تحریک چلائیں گے، لاہور کے تاجروں کا اعلان

لاہور (پی این آئی)10 مئی سے دکانیں کھولیں گے ورنہ جیل بھرو تحریک چلائیں گے، لاہور کے تاجروں کا اعلان،لاہور میں تمام بڑی مارکیٹوں کے صدور نے 10 مئی کو ازخود مارکیٹس کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ 10مئی کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو جیل

بھرو تحریک شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر 9 مئی کو ریلیف نہ دیا تو تاجر ازخود دکانیں کھولنے کی طرف جائیں گے۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تاجروں کو فوری طور پر مارکیٹ کھولنے کی اجازت دی جائے۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ سفارشات بنا کر وفاق کو بھجوا دی ہیں۔لاہور چیمبر میں 100 سے زائد مارکیٹوں اور انجمن تاجران کے عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں تاجروں نے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں اور چھوٹی انڈسٹری کیلئے لاک ڈاؤن فوری طور پر کھولا جائے۔تاجروں نے مطالبہ کیا کہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ 9 مئی کے بعد کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ ہول سیل اور دیگر مارکیٹوں کو ہفتے میں 4 دن کاروبار کی اجازت دی جائے۔صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ نے کہا کہ 10 مئی کو اعظم کلاتھ مارکیٹ کھول دیں گے، اگر حکومت ایس او پی بنا کر دے گی تو عمل کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close