مرتضی وہاب نے بری خبر سنا دی 10 سال سے کم عمر کے 253 بچے کورونا کا شکار، 10 ماہ کا بچہ بھی شامل

کراچی(پی این آئی)مرتضی وہاب نے بری خبر سنا دی10 سال سے کم عمر کے 253 بچے کورونا کا شکار، 10 ماہ کا بچہ بھی شامل،سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا کے مجموعی کیسز میں سے 26 فیصد خواتین مریض ہیں، جبکہ معصوم بچے بھی کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں، دس

سال سے کم عمر 253 بچے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں ایک دس ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم اعداد و شمار پیش کردیئے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں خواتین میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ہے، حالیہ دنوں میں خواتین میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ اعداد و شمار بتانے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا ہمارے گھروں میں گھس چکا ہے کیونکہ ہم احتیاط نہیں کررہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہمارے احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہماری فیملی کے لوگ متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھیے عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وباء پر قابو پانا آسان نہیں ہے، جبکہ دو ماہ میں سندھ کے عوام نےحکومت کا بہت ساتھ دیا، اسی لیےکیسز میں تیزی نہیں تھی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ اعداد و شمار شیئر کرنے کا مقصد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی فکر پیدا کرنا ہے، حکومت کو عوام کی پریشانیوں کا ادراک ہے، لیکن یہ پریشانیاں اور مشکلات کسی کی جان سے زیادہ نہیں ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ انشاءاللّٰہ بہت جلد معاشی مشکلات دور ہوں گی لیکن ان مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہمیں کورونا کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خود بھی اور ایک دوسرے کو بھی گھروں پر رہنے کی تلقین کریں۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close