سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے کورونا متاثرین میں امداد کی تقسیم جاری

کراچی(پی این آئی)سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے کورونا متاثرین میں امداد کی تقسیم جاری،پاک بحریہ کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں کی امداد جاری ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے

ساحلی علاقوں، مضافاتی قصبوں اور دور دراز گوٹھوں میں امدادی سامان تقسیم کیاگیا۔کراچی کے مضافاتی علاقوں بشمول مچھیرا بستیوں میں بھی راشن اور حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔کریکس کے دور دراز علاقوں تک امدادی سامان کی ترسیل کے لیے پاک بحریہ کےجدید بحری کرافٹس کا استعمال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاہور، فیصل آباد، نارووال، بہاولپور اور سیالکوٹ کے ہزاروں خاندانوں میں بھی راشن اور اشیائے ضرورت کی تقسیم جاری ہے۔سندھ اور پنجاب کے اسپتالوں میں طبی عملے کے لیے میڈیکل کٹس اور حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔پاک بحریہ اس وبائی مرض کے خلاف قوم کی مدد کے لیے پر عزم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close