7 سالہ بچہ غریب کا تھا، کتے نے کاٹ لیا، ابھی تک علاج شروع نہ ہو سکا، کہاں جائے؟

بدین (پی این آئی)7 سالہ بچہ غریب کا تھا، کتے نے کاٹ لیا، ابھی تک علاج شروع نہ ہو سکا، کہاں جائے؟بدین میں آوارہ کتے کے حملے میں بری طرح زخمی ہونے والے 7 سالہ بچے رستم کا علاج نہ ہوسکا، گاؤں صدیق ملاح میں گزشتہ روز آوارہ کتے نے7 سالہ بچے کو شدید زخمی کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق زخمی بچے کو

پہلے دیہی صحت مرکز کڈھن پر لایا گیا جہاں اسے انجیکشن دے کر بدین منتقل کردیا گیا ، بدین میں سول اسپتال انتظامیہ نے بچے کو حیدرآباد منتقلی کا لیٹر تھما دیا ، ایمبولنس کا کرایہ اور علاج کے پیسے نہ ہونے پر والد بچے کو گاؤں واپس لے گیا۔رابطہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹر سول اسپتال ڈاکٹر اخلاق خان نے بتایا کہ سول اسپتال میں سنگین نوعیت کی سرجری کی سہولت نہیں، اس لئے حیدر آباد منتقلی کا کہا گیا تھا جبکہ کل ایک ایمبولنس مریض کے ساتھ کراچی گئی تھی اور دو خراب تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی ایک ایمبولنس ٹھیک ہوگئی ہے اور ہم بچے کی حیدرآباد منتقلی کے لئے تیار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close