صف ماتم بچھ گئی کوئٹہ سول ہسپتال میں کورونا سے جنگ لڑتے 2 ڈسپنسر بھائی جاں بحق ہو گئے

کوئٹہ (پی این آئی) صف ماتم بچھ گئی کوئٹہ سول ہسپتال میں کورونا سے جنگ لڑتے 2 ڈسپنسر بھائی جاں بحق ہو گئے.بلوچستان میں 59 ڈاکٹروں سمیت 97 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جب کہ سول اسپتال کے دو ڈسپنسر بھائی کورونا سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔وزرات قومی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 30 اپریل تک بلوچستان میں کورونا وائرس سے 59 ڈاکٹرز، 04 نرسز ۱ور 34صحت عملہ متاثر

ہو چکے ہیں جن میں سے 87کو گھروں میں آئی سولیٹ کردیا گیا ہے جب کہ 10اہلکار کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق اب تک کوروناوائرس سے صوبے میں دو ہیلتھ کیئر ورکر جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب بلوچستان میں کورونا وائرس نے ایک اور ہیلتھ ورکر کی جان لے لی جہاں سول اسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کے سینئر ڈسپنسر منور خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ترجمان سول اسپتال کوئٹہ کے اعلامیے کے مطابق شعبہ حادثات کے سینئر ڈسپنسر حاجی منور خان چند روز قبل کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جو زیر علاج تھے اور وہ جمعہ کو انتقال کر گئے۔ایک ہفتہ قبل ان کے بھائی سینئر ڈسپنسر سول اسپتال دلاور خان بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close