ایک نیا قانون ، شادی سے قبل دولہا ، دلہن کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار

لاہور (پی این آئی) شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی کو کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، سی ای او اخووٹ فاونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا ہے کہ ایک نیا قانون آنے والا ہے، شادی کے خواہش مندوں کو ایک سرٹیفکیٹ دینا ہوگا جس میں منفی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ ہونی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی مشہور فلاحی تنظیم کے

سی ای او ڈاکٹر امجد ثاقب کے مطابق ملک میں شادی سے قبل لڑکا اور لڑکی کیلئے کرونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر امجد ثاقب کا بتانا ہے کہ جلد ایک نیا قانون آنے والا ہے جس میں شادی سے قبل لڑکا اور لڑکی کو کرونا ٹیسٹ کروانے کا پابندی کیا جائے گا۔لڑکا اور لڑکی کو شادی سے قبل ایک سرٹیفکیٹ دینا ہوگا، جس میں بتانا ہوگا کہ انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا، اور رپورٹ منفی آئی۔تاہم اس حوالے سے تاحال کسی صوبائی حکومت یا وفاقی حکومت کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے بعد سے ملک کی صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت نے بھی شادی بیاہ کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس وقت ملک کے تمام شادی ہال بند ہیں۔ گھروں یا گلی محلوں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close