وزیراعظم عمران خان نے آٹا چینی بحراکن کی انکوائری کس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا؟ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کے ہاتھ پائوں پھول جائیں گے

لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےآٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کو دینے کا فیصلہ کرلیا، جہانگیرترین عید کے بعد کسی اور کے مہمان ہوں گے، جہانگیرترین جیب میں 25ایم این ایز لے کر پھر رہے ہیں، کیا یہ حکومت چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے؟ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ

میں بھی مزید تبدیلیاں ہوں گی۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کے حوالے کردیں گے۔ اب نیب اس کی تحقیقات کریں گے، عید یا عید کے بعد جہانگیرترین کسی اور کے مہمان ہوں گے، کہا جارہا ہے کہ ان کی جیب میں 25 ا یم این ایز ہیں، کیا وہ چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے۔مبشر لقمان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کوہٹانے کے بعد وفاق میں وزراء میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، کیونکہ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہوں گی، اور مزید وزراء اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔سننے میں آرہا ہے کہ ان وزراء کو فارغ کرکے ان کی جگہ ٹیکنوکریٹ کو فوقیت دی جائے گی۔ جس پر انحصار کیا جائے گا کہ وہ ڈرامے بازی نہیں کریں گے بلکہ اپنے محکمے چلائیں گے۔ یہ تبدیلیاں پنجاب میں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان ویراعظم کے بڑے مضبوط پرنسپل سیکرٹری تھے، لیکن اب عید کے بعد اعظم خان تبدیل ہونے جا رہے ہیں، عید کے بعد نیا پرنسپل سیکرٹری آجائے گا۔مبشر لقمان نے کہا کہ میری چڑیل کی خبر ہے کہ حکومت میں تبدیلیوں کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی بڑی ڈیل ہونے جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن 18ویں ترمیم میں تبدیلی کیلئے ساتھ دے گی۔ لیکن ن لیگ کافی کیسز ختم کروائے گی۔ نوازشریف نے 18 ویں ترمیم پر اس وقت اس لیے رضامندی ظاہر کی تھی کہ نوازشریف تیسری بار وزیر اعظم بن سکیں گے۔

close