مشیر اطلاعات کا عہدہ سنبھالتے ہی عاصم سلیم باجوہ کا پہلا بڑا کھڑاک ، ٹویٹر پر متحرک ہو گئے ، کیا پیغام جاری کیا؟

لاہور (پی این آئی) مشیر اطلاعات عاصم سلیم باجوہ پھر سے ٹوئٹر پر متحرک ہوگئے، ایک نئے اکاونٹ پر عوام کو سی پیک منصوبوں سے متعلق آگاہ کرنا شروع کر دیا، سوشل میڈیا پر ان کے نام سے چلنے والے دیگر تمام اکاونٹ جعلی قرار دے دیے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے مشیر

خاص برائے اطلاعات کا عہدہ حاصل کرنے والے عاصم سلیم باجوہ دوبارہ سے ٹوئٹر پر متحرک ہوگئے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ٹوئٹر پر ان کے نام سے چلنے والے دیگر تمام اکاونٹس جعلی ہیں۔ یہ ان کا واحد ٹوئٹر اکاونٹ ہے جس پر ان کی جانب سے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔اس سے قبل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پرانے ٹوئٹر اکاونٹ سے بھی ایک پیغام جاری کیا تھا۔عاصم سلیم باجودہ نے آئی ایس پی آر کے سربراہ کی حیثیت سے استعمال کیے جانے والے پرانے اکاونٹ سے کیے گئے ٹوئٹ میں اپنے نئے اکاونٹ کی معلومات فراہم کی تھیں۔ جنرل ریٹارڈ عاصم سلیم باجوہ نے یہ چئیرمین سی پیک اتھارٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ٹوئٹ کیا تھا۔ یہاں واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو فروری کے ماہ میں وزیراعظم کی جانب سے سی پیک اتھارٹی کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔ جبکہ کچھ روز قبل فردوس عاشق اعوان کی برطرفی کے بعد انہیں مشیر اطلاعات کا عہدہ بھی سونپ دیا گیا۔

close