پشاورسے اچھی خبر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا سےصحت یاب مریضوں کے پلازمہ سے متاثرہ مریضوں کا علاج شروع

پشاور(پی این آئی)پشاورسے اچھی خبر، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا سےصحت یاب مریضوں کے پلازمہ سے متاثرہ مریضوں کا علاج شروع،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے باضابطہ طور پر پلازمہ سے کوروونا متاثرہ مریضوں کےعلاج کا آغاز کر دیا ہے۔ایچ ایم سی کورونا کے متاثرہ مریضوں کےلئے رو بہ

صحت پلازمہ کے ذریعےعلاج کا آغاز کرکے ایک بار پھر سے خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولت مہیا کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔ایچ ایم سی نے اس پروگرام کے تحت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیذیز کراچی کیساتھ ایم او یو بھی سائن کر دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کے زیرقیادت اس قومی پروگرام کو توسیع دیتے ہوئے رو بہ صحت پلازمہ کو کرونا متاثرین کے علاج کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے ایچ ایم سی کے ہیما ٹالوجی ڈیپارٹمنٹ کی انچارچ پروفیسر شہتاج خان کی سَربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ لیبارٹری میں پلازمہ پراسیس کرنے والی مشین اور اس سے متعلق تمام تر انتظامات کومکمل کر کے تمام سہولیات بروقت مہیا کریں گی۔ لیب ٹیسٹنگ جیسے روٹین وائرولوجی اور امیونوگلوبلین کی صورتحال کی گائیڈ لائنز کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہےاور ساتھ ہی ڈونر اور وصول کنندہ کی منظوری دے دی گئی ہے اور معالجین اور انتظامی احکامات کی ایک ٹیم ہے جو اس وقت اس علاج کے آپشن کے مختلف پہلوؤں کو کڑی نگرانی میں حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اتفاق سے رو بہ صحت پلازمہ کا عطیہ دینے کےلئے جو پہلے رضا کار اپنا کردار ادا کر نے کے لیے تیار ہیں وہ ایچ ایم سی کے کارڈیا لوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر سلمان ہیں جو دوران ڈیوٹی کرونا وائرس سے متاثر ہوئےتھے اور اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ایچ ایم سی میں کلاس فور کی ڈیوٹی پر مامور عالمگیر بھی روبہ صحت ہونے کے بعد مذکورہ بالا ڈ اکٹر کی حیثیت سے عطیہ دےکر رضا کارانہ خدمات انجام دے چکےہیں۔ میڈیکل ڈائریکٹر شہزاد اکبر خان نے ایچ ایم سی کے ہیلتھ کیئر اسٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نےاس آزمائشی وقت میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے نہ صرف اپنی زندگیوں کو قطار میں کھڑا کیا ہے بلکہ مریضوں کے علاج کےلیے رو بہ صحت پلازمہ بھی عطیہ کرنے کے لیے سر فہرست ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں