پشاور (پی این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی کوریج کرنے والے صحافیوں میں سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کےپشاور سے تعلق رکھنے والے سات صحافی اب تک کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان صحافیوں میں جی این این کے آصف شہزاد، سچ نیوز کے واجد شہزاد، روز نیوز کے شہزاد کاظمی اور پکار
مشرق سے وابستہ پشاور پریس کلب کے سینئر ممبر عمران علی کے علاوہ جی این این کے عامر علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے۔ جی این این کے ایک اور نوجوان کیمرہ مین 22 سالہ اسد علی کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آنے کی اطلاع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں