کراچی(پی این آئی)صبح 8 سے سہ پہر 5 بجے تک کاروبار کی اجازت، سارا رمضان لاک ڈاؤن رہے گا، سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن جاری،سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی پابندیاں پورے رمضان جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کراچی سمیت صوبے میں عام کاروباری سرگرمیاں صبح 8 سے شام پانچ بجے تک
جاری رہیں گی، ڈیری شاپس رات آٹھ بجے تک کھولی جاسکیں گی۔اعلامیے کے مطابق حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔سموسے، پکوڑے اور فروٹ چاٹ ہوم ڈیلیوری کے ذریعے فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے پورے مہینے لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سندھ میں شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک پابندیاں پورے رمضان برقرار رہیں گی۔پابندیوں کا نوٹیفکیشن 23 اپریل کو جاری کیا گیا تھا جس کو توسیع دے دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری شاپس صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔اعلامیے کے مطابق تمام دکانداروں کو ڈلیوری کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا کی وباء کے باعث نماز تروایح گھر پر ادا کی جائے۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم نے لاک ڈاؤن کیا، بروقت اقدامات کیے جس کی وجہ سے صورتحال قابو میں ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کیوں ایسی صورتحال چاہتی ہےکہ اسپتالوں میں بستر کم پڑجائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی معاشی صلاحیت کا موازنہ وفاق سے نہیں کیا جاسکتا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے وینٹی لیٹرز اور طبی آلات کی خریداری میں کوئی مدد نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں