کسی کو گالی نہیں دیتے لیکن چور کو چور ہی کہیں گے، فواد چوہدری کا انداز نہ بدلا

اسلام آباد(پی این آئی)کسی کو گالی نہیں دیتے لیکن چور کو چور ہی کہیں گے، فواد چوہدری کا انداز نہ بدلا،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو نہیں کہیں گے تو اور کیا کہیں گے؟ ہم نے کسی کو گالی نہیں دی، چور کو چورہی کہیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ

عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم احتساب کیلئے حکومت میں آئے، ہم کہہ رہے ہیں احتساب ہونا چاہیے کیایہ گالی ہے؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس بات پر ووٹ لیا ہے کہ ہم احتساب کریں گے، نوازشریف اور مریم نوازپرعدالتوں میں ثابت ہوا ہے، نوازشریف اور مریم نواز مجرم ہیں ضمانت پرجیل سے باہرہیں ،اب ہم چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو نہیں کہیں گے تو اور کیا کہیں گے؟ ہم نے کسی کو گالی نہیں دی، چور کو چورہی کہیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے تھنک ٹینکس تشکیل دینے چاہئیں،تھنک ٹینکس کے ذریعے تنقید اور مشاورت اچھی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے پاس اپنا کوئی پلان یا اسٹرکچر نہیں ہوتا، کوئی جماعت حکومت میں آتی ہے تواپنا اسٹرکچر پھربناتی ہے، کورونامثال لے لیں تنقیدکرنےوالی جماعتوں کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تجویز ہے وفاق کی اصلاحات کو پہلے چھوڑیں ڈسٹرکٹ سطح پر کریں، ڈسٹرکٹ کے بعدصوبوں کے وسائل سے متعلق اصلاحات کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close