اسلام آباد(پی این آئی):لاک ڈاؤن میں فارغ نہ بیٹھیں، اسلامی تاریخ کا مطالعہ کریں، وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مشورہ دے دیا، وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر نوجوانوں کو فراس الخطیب پڑھنے کی تجویزدی اورکہا یہ مسلمانوں کی
تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے، کتاب میں مسلمانوں کےعروج اورزوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بندشوں (لاک ڈاؤن) کےموسم میں ہمارے نوجوانوں کےمطالعےکے لیے ایک لاجواب انتخاب۔ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اوران عوامل سےپردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔………..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں