لاہو(پی این آئی):یکم مئی کو حکومت 50 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت کم کرتی تو یہ مزدور کے لیے تحفہ ہو تا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہےکہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی۔مزدور ڈے پر جاری بیان میں شہباشریف نے کہا کہ دنیا
میں آج بھی مزدور کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے ، اس سال یکم مئی کورونا کے وبال اور معاشی زوال کے دور میں آیا ہے،کورونا اور معاشی بربادی کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور برداشت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے ماحول میں مزدور، محنت کش خصوصی توجہ کے مستحق ہیں لیکن دلی رنج ہے حکومت مزدور، دیہاڑی داروں کو ریلیف اور راشن نہیں پہنچاسکی، نوازشریف نے مزدور کی کم ازکم اجرت بڑھائی، صحت اور تعلیم کے اقدامات کیے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی، اس کے علاوہ حکومت بجلی اور گیس کی قیمت میں 50 فیصد کمی کرکے محنت کشوں کو آج ریلیف دے سکتی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں