کانگو(پی این آئی)واہ جی، عالمی امن کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کا اعتراف اقوام متحدہ نے بھی کر لیا،اقوام متحدہ نے پاکستانی امن کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی امن دستوں کو بہترین انداز میں خراج تحسین بھی کیا ہے۔ترجمان اقوام متحدہ نے پاک فوج کی کانگو
میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی ویڈیو ٹوئٹ کر دی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا کہ پاکستان کے امن مشن نے کانگو کے علاقے یویرا میں سیلاب میں پھنسے 2000 کے قریب افراد کو بچایا۔یویرا میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں مکانات تباہ اور 75 ہزار کے قریب افراد متاثر ہوئے۔یو این نے ٹوئٹ کی گئی پاک امن کارروائیوں میں لکھا کہ دیکھیں کیسے پاک فوج نے تباہ کن سیلاب سے سینکڑوں زندگیاں بچائیں، پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں کلیدی حصہ دار ہے۔اقوام متحدہ نے کانگو میں پاکستانی امن مشن کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مشن عالمی امن کا پیامبر اور انسانیت کا محافظ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں