کورونا ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام کو مدغم کرنے کا فیصلہ، امداد کی بہتر تقسیم ممکن ہو گی

اسلام آباد (پی این آئی):کورونا ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام کو مدغم کرنے کا فیصلہ، امداد کی بہتر تقسیم ممکن ہو گی،وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام کے انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں دے گا اس کے ساتھ

حکومت 4 لاکھ روپےاضافی جمع کرے گی اور یہ رقم کورونا سے بیروزگار افراد پر استعمال ہوگی۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار مزدروں ،صنعتوں اور دکانوں میں کام کرنے والے افراد کو اس سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے لیے احساس پروگرام کے اندر الگ پورٹل بنایا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان ہفتے کو اس پیکج کا اعلان کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبار والوں کے لیے کابینہ نے امدادی پیکج منظور کیا ہے ، پیکج کےلیے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور اس سے 35 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ چھوٹےکاروبار اور صنعتیں دوبارہ کھلیں گی توان کے 3 ماہ کے بل حکومت ادا کرے گی،5 کلوواٹ کےکمرشل اور 70 کلوواٹ کےصنعتی کنکشنز مستفید ہوں گے، پچھلی کھپت کو دیکھ کر تین ماہ کی رقم اگلے بل میں جمع کرادی جائےگی۔خیال رہے کہ حکومت نے کورونا کے باعث معاشی بحران سے متاثر بے روزگار اور ضرورت مند افراد کے لیے 12 ہزار روپے فی خاندان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اب تک 66لاکھ خاندانوں میں 81 رب روپے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کب تک چلے گی کچھ نہیں کہہ سکتے، پہلےدن سے میری ٹیم کو احساس تھا کہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close