کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی لاشیں کئی گھنٹوں تک اسپتال میں لاوارث پڑی رہنے کا انکشاف

پشاور (پی این آئی ) خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی لاشیں کئی گھنٹوں تک اسپتال میں لاوارث پڑی رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔جب کہ مریضوں کی دیکھ بھال کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں۔احتیاطی تدابیر نہ ہونے کے باعث صوبے کے سب سے بڑے تدریسی اسپتال میں عملہ

لاشوں کے قریب نہیں جاتا اور ڈاکٹرز بھی فلور پر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ورثا اور ڈاکٹر لاشوں کو پیک کرنے کے لیے کلاس فور اور دیگر کی منتیں کرتے ہیں۔اس کے علاوہ عملہ آئسلویشن وارڈ میں بھی جانے سے ڈرتا ہے،جب کہ لیڈی ریڈنگ اپستال میں لا ش کی تدفین کے لیے انتظامات نہ ہونے پر لواحقین نے نرس اور مینجر کو پیٹ ڈالا۔ذرائع نے بتایا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ڈپٹی میجنر کوالٹی انشورنس شیر دل خان کا آئسولیشن وارڈ میں تبادلہ کرنے پر وہ ڈپریشن میں چلا گیا،اور انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق اسپتالوں کی جانب سے کورونا وایرس کے مریضوں کے لیے مناسب گائیڈ لائنز نہ ہونے اور مریضوں کو کئی جونئیرز ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جس سیکشن میں مریضوں کو رکھا جاتا ہے وہاں ڈاکٹرز بھی جانے سے کتراتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4000 ہزار سے تجاوز کر گئی، پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 15759 ہو گئی ہے تاہم اچھی خبر یہ بھی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں 228، بلوچستاان میں 180، آزاد کشمیر میں 37، اسلام آباد میں 44 افراد اس مہلک وائرس سے صحت یابی حاصل کرچکے ہیں ، پنجاب میں 1780، سندھ میں 1169 ، خیبرپختونخوا میں 614 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ، پیچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائر س سے صحت ہونے والے افراد کی تعداد 627 ہے۔ جبکہ 19 افراد ہلاک ہوئے۔ صوبوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھا جائے تو پنجاب میں کیسز کی 6061، سندھ میں 5695، بلوچستان میں 978، آزاد کشمیر میں 66، گلگ 333 جبکہ 313 افراد اسلام آباد میں سامنے آ چکے ہیں ، دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ 38 ہزار 919 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 18 ہزار 10 ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close