شاباش عثمان بزدار، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ کرخود کو واقعی وسیم اکرم پلس ثابت کر دیا

لاہور(پی این آئی) آئی آر آئی ایس کے تازہ سروے کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں پنجاب نے بہترین کارکردگی میں تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیاہی-سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات کو عوام نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہترین قرار دیاہے -عوامی

سروے میں48 فیصدلوگوں کے مطابق پنجاب حکومت اپنی کمیونیکیشن سٹرٹیجی کے تحت لوگوں سے مسلسل رابطہ رکھنے میں تمام صوبوں میں سب سے آگے رہی -اپریل میں ہونے والے اس سروے کے مطابق سندھ کو 39 فیصد، کے پی کے کو 12اور بلوچستان حکومت کو کمیونیکیشن کے حوالے سے 1 فیصد ووٹ ملے -سروے میں 47 فیصد لوگوں کی رائے کے مطابق پنجاب حکومت نے کوویڈ19سے نمٹنے کے لئے اپریل میں باقی صوبوں کی نسبت بہترین اور موثر کارکردگی دکھائی جبکہ سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان کو بالترتیب 40 ، 12 اور 1 فیصد ووٹ حاصل ہوئی-سروے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے حوالے سے کارکردگی کو 70 فیصدعوام نے تسلی بخش قرار دیا-آئی آر آئی ایس کی جانب سے کرائے جانے والے اس سروے میں پاکستان کے 10 بڑے شہروں کو شامل کیا گیا اورنتائج کے مطابق پنجاب کے لئے عوامی رائے میں اپریل میں مارچ کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں